کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اپنی جیلوں سے 400 قیدی رہا کر دیے ہیں۔
دبئی کی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں میں سے 186 قیدی خصوصی پرواز کے ذریعے فیصل آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے
شیئرینگ :
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اپنی جیلوں سے 400 قیدی رہا کر دیے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق دبئی کی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں میں سے 186 قیدی خصوصی پرواز کے ذریعے فیصل آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے۔
ایئر پورٹ پر ان افراد کو ضلعی انتظامی افسران کے سپرد کر دیا گیا، جنہیں شہر کے مختلف ہوٹلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ پہلے ان افراد کی اسکریننگ کروائی جائے گی اور کورونا ٹسٹ مثبت آنے کی صورت میں انہیں اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔