پاکستان میں کورونا وائرس نے معشیت کو بری طرح متاثر کیا، ڈالر پھر مہنگا
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 166.80 سے بڑھ کر 166 روپے 95 پیسے پر فروخت ہو رہاہے
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 166.80 سے بڑھ کر 166 روپے 95 پیسے پر فروخت ہو رہاہے
شیئرینگ :
پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جس کے اثرات معیشت پر بھی دکھائی دے رہے ہیں، آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 166.80 سے بڑھ کر 166 روپے 95 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 31 ہزار 222 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار 472 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔