تاریخ شائع کریں2020 15 April گھنٹہ 16:28
خبر کا کوڈ : 458990

کورونا کے باعث عالمی اقتصاد پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں ہمیں سخت شرائط کے لئے آمادہ رہنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں  کورونا وائرس کے اقتصاد اور تجارت پر منفی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے اقتصاد اور تجارت پر منفی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ بے روزگاری کا بھی مقابلہ کرنا چاہیے
کورونا کے باعث عالمی اقتصاد پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں ہمیں سخت شرائط کے لئے آمادہ رہنا چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے اقتصاد اور تجارت پر منفی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ بے روزگاری کا بھی مقابلہ کرنا چاہیے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں  کورونا وائرس کے اقتصاد اور تجارت پر منفی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ  بے روزگاری کا بھی مقابلہ کرنا چاہیے۔ صدر روحانی نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں کئی اقدامات انجام دیئے ہیں جن میں مالی پیکجز بھی شامل ہیں۔
صدر روحانی نے کہا کہ کورونا وائرس دنیا کا سب سے اہم مسئلہ بن گيا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ عالمی اقتصاد ، تجارت اور  معاملات پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ہمیں سخت شرائط کے لئے بھی آمادہ رہنا چاہیے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ موجود سخت شرائط میں حکومت ، عوام  اور ملک کے تمام اداروں کو ایک پیج پر رہنا چاہیے اور باہمی تعاون، ہمدردی اورہمدلی کے ذریعہ موجود شرائط کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
صدر روحانی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کو مشخص کرکے انھیں اسپتالوں اور نقاہت گاہوں میں امداد فراہم کرے۔ اور اس سلسلے میں وزارت صحت اور اس سے منسلک افراد اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
صدر روحانی نے کہا کہ ہم تاریخ کے سامنے سرافراز اور سربلند ہیں ہم نے طبی وسائل اور ماسکس کو عوام کے گھروں تک پہنچایا ، جراثیم کشی کی مہم میں بھی ہمارے تمام اداروں نے ملکر شاندار کارنامہ انجام دیا، ہمارے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے نے عوام کی خدمت کے سلسلے میں شب و روز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ہم نے کورونا وائرس کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ اس سلسلے میں عوامی اداروں اور مسلح افواج ، سپاہ ، رضاکار فورس نے بھی بھر پور تعاون فراہم کیا۔ ایرانی قوم کورونا وائرس کو شکست دینے کے سلسلے میں متحد اور منسجم  ہے ہمیں کورونا کا مقابلہ اور اسے شکست دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی پر بھی خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdceov8e7jh8noi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ