سعودی اتحاد کی نام نہاد جنگ بندی کے باوجود یمن پر بمباری کا سلسلہ جاری
یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے تازہ وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری میں یمن کے صو
یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے تازہ وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری میں یمن کے صوبہ صنعا کو نشانہ بنایا ہے
شیئرینگ :
یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے تازہ وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری میں یمن کے صوبہ صنعا کو نشانہ بنایا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تازہ وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری میں یمن کے صوبہ صنعا کو نشانہ بنایا ہے۔ مہر کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صنعا کے " وادی ظہر" اور " ہمدان" علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے اس سے قبل عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جسے یمنی تنظیم انصار اللہ نے مکر و فریب اور دھوکہ قراردیا تھا۔