اٹلی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، مزید ہلاکتیں
یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے اس وقت اسپین پہلے نمبر پر ہے جبکہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔
یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے اس وقت اسپین پہلے نمبر پر ہے جبکہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔
شیئرینگ :
یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے اس وقت اسپین پہلے نمبر پر ہے جبکہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 155 ہو چکی ہے۔ جبکہ 578 افراد کی ہلاکت کے بعد اس ملک میں کورونا کی بھینٹ چڑھنے والے افراد کی تعداد 21645 ہو گئی۔
اٹلی یورپی ممالک کے درمیان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے 10 مارچ کو پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود ملک میں کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب تک دنیا کے کم از کم 205 ملکوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے جس سے اب تک دنیا بھر میں کم از کم 20 لاکھ 83 ہزار افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 34 ہزار افراد ہلاک ہوئے تاہم 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔