امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار526 ہو گئی
بدستور بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے
امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز کئی ہزار نئے کیسز ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ ٹرمپ حکومت اس وائرس کو مہار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
شیئرینگ :
امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز کئی ہزار نئے کیسز ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ ٹرمپ حکومت اس وائرس کو مہار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے بدستور بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اس طرح اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار526 ہو گئی جبکہ تازہ ترین اعداد و شمار امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 44 ہزار 61 سے زائد بتا رہے ہیں۔ دوسری جانب سی ان ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا نے 9200 نرسوں کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بنسبت بہت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔
امریکا میں کورونا کے بے قابو ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں، ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
اس کے علاوہ کورونا سے اموات میں وحشتناک اضافے نے مرنے والوں کی تدفین کے حوالے سے بھی بحرانی صورتحال پیدا کر دی ہے اور مقامی انتظامیہ اور حکام جنازوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اقتصادی ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ مئی کے اختتام تک امریکہ میں کم از کم دو کروڑ لوگوں کو اپنے روزگار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے اور اس طرح امریکہ میں بے روزگاری کی شرح ۱۵ فیصد تک پہنچ جائے گی۔