پاکستان کے صوبے سندھ میں کورونا کا علاج پلازمہ کے ذریعے کیا جائے گا
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو کی زیر صدارت کورونا وائرس کے تجرباتی علاج پیسیو امیونائزیشن کے لئے بنائی گئیکمیٹی کا اجلاس ہوا
وزیرِ صحت نے کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں سے پلازما کو حاصل کرنے کے کام کی تفصیلات جانیں اور امید ظاہر کی کہ جلد ازجلد اتنا پلازما حاصل کیا جاسکے گا جو زیادہ سے زیادہ مریضوں کی جان بچانے کے کام آسکے
شیئرینگ :
وزیرِ صحت نے کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں سے پلازما کو حاصل کرنے کے کام کی تفصیلات جانیں اور امید ظاہر کی کہ جلد ازجلد اتنا پلازما حاصل کیا جاسکے گا جو زیادہ سے زیادہ مریضوں کی جان بچانے کے کام آسکے۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو کی زیر صدارت کورونا وائرس کے تجرباتی علاج پیسیو امیونائزیشن کے لئے بنائی گئیکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی سیکریٹری رابعہ جویری آغا، صوبائی سیکریٹری صحت زاہد عباسی، سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر دُر ناز جمال، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر اعجاز خان زادہ، این آئی بی ڈی کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر شمسی اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں پیسیو امیونائزیشن طریقۂ علاج کی ڈریپ اور نیشنل بایو ایتیھکس کمیٹی سے منظوری اور اس تجرباتی علاج کو صوبہ سندھ کے کورونا سے متاثر مریضوں تک پہنچانے پر غور کیا گیا۔
انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ سندھ حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے علاج کیلئے مخصوص اسپتالوں کے سربراہان، فوکل پرسنز اور کورونا وائرس کا علاج کرنے والے فزیشنز کو پیسیو امیونائزیشن کے استعمال کے صحیح طریقے کی رہنمائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ این آئی بی ڈی کے علاوہ جام شورو اور سکھر میں پلازما کے ذریعے علاج کی سہولت دی جائے