افغانستان میں طالبان نے 9 سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہلاک کردیا
افغانستان کی وزارت دفاع نے طالبان کے ہاتھوں نو افغان فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ لوگر کے چرخ ضلع کی فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں نو فوجی مارے گئے۔
شیئرینگ :
افغانستان کی وزارت دفاع نے طالبان کے ہاتھوں نو افغان فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ لوگر کے چرخ ضلع کی فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں نو فوجی مارے گئے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے ان جھڑپوں میں طالبان کو بھی جانی نقصان ہوا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق قندھار اور ہلمند صوبوں کے گرشک اور میانشین اضلاع میں افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں طالبان گروہ کے نو افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں طالبان کا سرغنہ مولوی محمود بھی شامل ہے جبکہ دسیوں طالبان زخمی ہوئے ہیں۔افغان فوجیوں کی اس کارروائی میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگوں کا پتہ لگا کر انہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔