یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار سے اوپر پہنچ گئی، ڈبلیو ایچ او نے اگلے کچھ ہفتے یورپی ممالک کے لیے تشویشناک قرار دے دی
یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار سے اوپر پہنچ گئی، ڈبلیو ایچ او نے اگلے کچھ ہفتے یورپی ممالک کے لیے تشویشناک قرار دے دیئے ہیں۔
شیئرینگ :
یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار سے اوپر پہنچ گئی، ڈبلیو ایچ او نے اگلے کچھ ہفتے یورپی ممالک کے لیے تشویشناک قرار دے دیئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار سے اوپر پہنچ گئی، ڈبلیو ایچ او نے اگلے کچھ ہفتے یورپی ممالک کے لیے تشویشناک قرار دے دیئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوگ کا کہنا ہے کہ یورپ مستقل کورونا طوفان کے نشانے پر ہے، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی نصف تعداد یورپی ممالک میں ہے۔کورونا وائرسکے خلاف اقدامات میں کمی نہ کرنا ابھی وقت کی اہم ضرورت ہے، پابندیوں میں نرمی سے پہلے کورونا پھیلاؤ کے قابو میں ہونے کو یقینی بنایا جائے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ یہ وقت مل کر کام کرنے کا ہے تمام ممالک اس وبا کے خلاف مل کر کام کریں، دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات میں سے 65 فیصد ہلاکتیں یورپی ممالک میں ہوئی ہیں، جبکہ یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔