ایران کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کو دندان شکن جواب دینے کیلیے آمادہ ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سید عبدالرحیم موسوی نے یوم فوج کی مناسبت سے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے یوم فوج کی مناسبت سے کہا ہے کہ ایران کی مسلح فوج طاقت اور قدرت کی ایسی عظیم بلندی پر پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ مختلف میدانوں میں حاضر ہوسکتی ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے یوم فوج کی مناسبت سے کہا ہے کہ ایران کی مسلح فوج طاقت اور قدرت کی ایسی عظیم بلندی پر پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ مختلف میدانوں میں حاضر ہوسکتی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے ناماہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سید عبدالرحیم موسوی نے یوم فوج کی مناسبت سے کہا ہے کہ ایران کی مسلح فوج طاقت اور قدرت کی ایسی عظیم بلندی پر پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ مختلف میدانوں میں حاضر ہوسکتی ہے۔ ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں ولایت کا سرباز قراردیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج نے یوم فوج کی مناسبت سے سرکاری پریڈ منسوخ کرکے عوامی خدمت کی پریڈ منعقد کی ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ ایرانی فوج ایرانی عوام ملک کی خدمت پر مامور ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی بری ، بحری اور فضائیہ کے اہلکار ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مشکل وقت میں قوم کی خدمت کے علمبردار بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فوج نے میڈيکل عملے کے ساتھ ملکر مختلف صوبوں میں موبائل اسپتال قائم کئے اور ماسک کی پیداوار میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ایرانی فوج آج اقتدار کے بام عروج پر پہنچ چکی ہے اور وہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے ساتھ مختلف شعبوں میں حاضر ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔