بحریہ کے 20 اہلکاروں میں اس خطرناک وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے اور یہ تمام اہلکار ممبئی میں واقع بحریہ کے ایک رہائشی کمپلیکس آئی ان اس میں رہ
حریہ کے 20 اہلکاروں میں اس خطرناک وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے اور یہ تمام اہلکار ممبئی میں واقع بحریہ کے ایک رہائشی کمپلیکس آئی ان اس میں رہ رہے تھے۔ ان سبھی افراد کو قرنطینہ کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
شیئرینگ :
ہندوستانی بحریہ کے 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
ہندوستانی میڈیا نے بحریہ کے ذرائع کے حوالے سے آج اپنی رپورٹ میں کہا کہ بحریہ کے 20 اہلکاروں میں اس خطرناک وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے اور یہ تمام اہلکار ممبئی میں واقع بحریہ کے ایک رہائشی کمپلیکس آئی ان اس میں رہ رہے تھے۔ ان سبھی افراد کو قرنطینہ کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ان تمام کو یہ انفیکشن بحریہ کے ایک اہلکار کے رابطے میں آنے سے ہوا ۔
ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بحریہ میں کورونا وائرس انفیکشن کا یہ پہلا معاملہ ہے ۔ فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نرونے نے جمعہ کے روز ہی بتایا تھا کہ فوج کے آٹھ فوجی اس وائرس سے متاثر ہیں ۔
ہندوستان میں 14378 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جبکہ 480 افراد ہلاک اور 1992 افراد صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے اپنے گھروں کو چلے گئے۔