اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 3 ہزار 500 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے
یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے اس وقت اسپین پہلے نمبر پر ہے جبکہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 3 ہزار 500 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں
شیئرینگ :
یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے اس وقت اسپین پہلے نمبر پر ہے جبکہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 3 ہزار 500 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 3 ہزار 500 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اور اس طرح کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 745 ہو چکی ہے۔ جبکہ ملک میں کورونا کی بھینٹ چڑھنے والے افراد کی تعداد 22 ہزار745 ہو گئی۔
یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے اس وقت اسپین پہلے نمبر پر ہے جبکہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے 10 مارچ کو پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود ملک میں کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب تک دنیا کے کم از کم 205 ملکوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے جس سے اب تک دنیا بھر میں کم از کم 22 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 54 ہزار افراد ہلاک ہوئے تاہم 5 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔