سلامتی کونسل، ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھائے
امریکہ کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے آج صیہونی اور سعودی حکومتوں کے ساتھ امریکہ کے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے معاہدوں سے چشم پوشی کرتے ہوئے کہا
شیئرینگ :
امریکہ کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے آج صیہونی اور سعودی حکومتوں کے ساتھ امریکہ کے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے معاہدوں سے چشم پوشی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کہ مغربی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھا دے۔
امریکی وزیر خارجہ نے فروری کے مہینے میں امریکہ کی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہم عالمی برادری سے ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کی درخواست کریں گے۔
امریکی حکام نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے اقدام کو روکنے کی کافی کوشش کی۔ یہ ایسے میں ہے کہ روس کی وزارت خارجہ میں ہتھیاروں کے کنٹرول کے شعبے کے سربراہ ولادیمیرارماکوف کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی عارضی ہے جو اکتوبر 2020 میں ختم ہو جائے گی۔