چین کے شہر ووہاں میں کورونا وائرس کے سبب مزید 1300 افراد کی ہلاکت کا اعلان
چین میں کورونا وائرس کو شکست دیئے جانے کے اعلان کے بعد ایک بار پھر اس وائرس کے باعث ہلاکتوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
چین میں کورونا وائرس کو شکست دیئے جانے کے اعلان کے بعد ایک بار پھر اس وائرس کے باعث ہلاکتوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
شیئرینگ :
چین میں کورونا وائرس کو شکست دیئے جانے کے اعلان کے بعد ایک بار پھر اس وائرس کے باعث ہلاکتوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نقطہ آغاز سمجھے جانے والے چین کے شہر ووہاں کی بلدیہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب مزید ایک ہزار تین سو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
حال ہی میں ہونے والی ان ہلاکتوں کے بعد چین میں کورونا وائرس کے سبب جان دینے والوں کی کل تعداد چار ہزار چھے سو بتیس تک جا پہنچی۔
کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک چین میں بیاسی ہزار سات سو سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تقریبا اٹھتر ہزار افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
اُدھر اطلاعات ہیں کہ چین میں کورونا وائرس کی بنا پر سیاحتی مراکز کے بند ہو جانے کے سبب چینی ایئرلائنز کو سال کے ابتدائی تین ماہ میں پانچ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس دنیا کے دو سو گیارہ ممالک میں اپنے پاؤں جما چکا ہے جن میں تیئیس لاکھ تیس ہزار سے زائد لوگ اس وبا کی زد پر آئے ہیں جب کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔