پاکستان کے شہر کراچی میں القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا
پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
شیئرینگ :
پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی اے عرفان بہادر کے مطابق گرفتار افراد القاعدہ برصغیر کے اہم دہشت گرد ہیں جن میں محمد عمر ، محمد بلال ، محمد وسیم اور محمد عامر شامل ہیں، ان کے قبضے سے 10 ڈیٹونیٹر ، ریموٹ اور ریسیور برائے آئی ڈی ، بونا کارڈ ، 3 ہینڈ گرینڈ اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔عرفان بہادر نے کہا کہ چاروں ملزمان کراچی میں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتے تھے ، انہوں نے سٹی کورٹ ، پولیس ٹریننگ سینٹر ،پاکستان اسٹاک ایکسچینچ اور حساس اداروں کے دفتروں کی ریکی کر رکھی تھی، اور افغانستان سےدہشت گردی کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...