کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرننگ سے 6 کشمیری جوان شہید و زخمی
مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں حریت پسندوں کے ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے4اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں حریت پسندوں کے ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے4اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ہیں۔
شیئرینگ :
مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں حریت پسندوں کے ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے4اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے کشمیرمیڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں حریت پسندوں کے ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے4اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے سوپور کے علاقے نور باغ میں احد بابا کراسنگ کے نزدیک واقع چیک پوسٹ پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس سے 4 اہلکار ہلاک اوردوشدید زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ ادھر کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بارہمولہ سے وابستہ کوروناوائرس کا70 سالہ بزرگ مریض ہسپتال میں انتقال کرگیاجس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے اموات پانچ ہو گئی ہیں۔کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 346تک پہنچ گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کورونا ریڈ زون علاقوں کی تعدادبڑھ کو 80ہوگئی ہے۔