پاکستتان کے مختلف علاقوں میں مزید اموات کے بعد مجموعی تعداد 167 ہوگئی
اسلام آباد، سندھ اور خیبرپختونخوا میں مزید 19 اموات کے بعد مجموعی تعداد 167 تک پہنچ چکی ہے۔
چین سے سامنے آنے والے کورونا وائرس نے 5 ماہ میں دنیا کے 185 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ وائرس دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں مزید نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 212 ہوگئی
شیئرینگ :
چین سے سامنے آنے والے کورونا وائرس نے 5 ماہ میں دنیا کے 185 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ وائرس دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں مزید نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 212 ہوگئی جبکہ اسلام آباد، سندھ اور خیبرپختونخوا میں مزید 19 اموات کے بعد مجموعی تعداد 167 تک پہنچ چکی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید 10 جبکہ سندھ میں مزید 8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو وائرس کی ابتدا سے اب تک کسی بھی صوبے میں رپورٹ ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ اسلام آباد میں مزید ایک موت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 167 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد 18 مارچ کو ملک میں پہلی ہلاکت خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئی تھی۔
تحریر جاری ہے
اگرچہ پہلے کیس سے لے کر 31 مارچ تک ملک میں کیسز کی تعداد 2 ہزار کے لگ بھگ تھی تاہم اپریل کے مہینے میں اس میں تیزی دیکھی گئی۔
یہی نہیں بلکہ 18 سے 31 مارچ کے درمیان 26 لوگ اس وائرس سے انتقال کرگئے تھے تاہم اپریل کے پہلے 18 روز میں 122 اموات سامنے آئیں۔
اس وائرس کے پہلے کیس کے سامنے آتے ہیں پہلے صوبائی اور پھر وفاقی حکومت متحرک ہوئی تھی اور مختلف پابندیاں عائد کی گئیں بعد ازاں اسے لاک ڈاؤن میں تبدیل کردیا تھا، جس میں اب 30 اپریل تک توسیع کی جاچکی ہے۔
تاہم اس کے باوجود ملک میں جوں جوں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھ رہی ہے اسی طرح کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
اتوار (19 اپریل) کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آئے۔