ایرانی فضائیہ کے پاس بہترین پائلٹ اور عمدہ فضائی بیڑہ موجود ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم ڈرونز کی پیداوار میں دنیا کے 5 ممالک کی فہرست میں شامل ہیں اور ہمارے اکثر ڈرونز " کرار"
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم ڈرونز کی پیداوار میں دنیا کے 5 ممالک کی فہرست میں شامل ہیں اور ہمارے اکثر ڈرونز " کرار" نام سے موسوم ہیں ۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم ڈرونز کی پیداوار میں دنیا کے 5 ممالک کی فہرست میں شامل ہیں اور ہمارے اکثر ڈرونز " کرار" نام سے موسوم ہیں ۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ امیر عزیز نصیر زادہ نے کہا ہے کہ ہم ڈرونز کی پیداوار میں دنیا کے 5 ممالک کی فہرست میں شامل ہیں اور ہمارے اکثر ڈرونز " کرار" نام سے موسوم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی فضائیہ کے پاس بہترین پائلٹ اور عمدہ فضائی بیڑہ موجود ہے۔ ہم دنیا کے اعلی اور پیشرفتہ معیاروں کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں ہمارے فضائی بیڑے میں عمدہ ڈرونز بھی موجود ہیں۔ ہمارے پاس رزمی اور تحقیقاتی ڈرون موجود ہیں۔ ہم نے ڈرونز کے شعبہ میں خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے۔ ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے پاس اکثر ڈرون " کرار " قسم کے ہیں۔ کرار ایک رزمی اور جنگی ڈرون طیارہ ہے جو ہتھیار حمل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ " کرار " ایسے ہتھیار اپنے ساتھ حمل کرسکتا ہے جو عام جنگی طیارے حمل کرتے ہیں۔ ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے 500 پونڈ کا بم " کرار " ڈرون کے ذریعہ آزمائش کیا ہے اور کرار واحد ڈرون ہے جو اس قسم کے بم حمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں مکمل طور پر آمادہ ہے۔