تاریخ شائع کریں2020 29 April گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 460726

بھارت کے بارے میں دنیا کی رائے بدل رہی ہے

شاہ محمود نے کہا کہ مختلف ممالک نے ہندوستان کے رویے کے خلاف آواز بلند کی ہے، ہندوستان میں کروڑوں کی تعداد میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مثبت سوچ کے حامی ہیں، سیکولر ہندوستان کے حامی بھارت سرکار کے رویے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں
بھارت کے بارے میں دنیا کی رائے بدل رہی ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے بارے میں دنیا کی رائے بدل رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی بھارت سے متعلق رپورٹ پر ردعمل میں کہا کہ صرف مسلمانوں کیلئے بھارت کا رویہ خطرناک نہیں بلکہ آج ہندوستان کی تمام اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، وزیر داخلہ امیت شاہ مسلمانوں کو کورونا کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، جوافسوس ناک ہے، بین الاقوامی ہیومن رائٹس تنظیمیں اورمیڈیا کی رائے تیزی سے ہندوستان کے حوالے سے بدل رہی ہے، جبکہ پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ مختلف ممالک نے ہندوستان کے رویے کے خلاف آواز بلند کی ہے، ہندوستان میں کروڑوں کی تعداد میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مثبت سوچ کے حامی ہیں، سیکولر ہندوستان کے حامی بھارت سرکار کے رویے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام ساری دنیا نے دیکھا، پاکستان نے او آئی سی کو خط لکھ کرعالمی سطح پرآواز اٹھانے کا کہا، ایسے 328 مختلف واقعات کا حوالہ دیا گیا جس میں جبرآ تبدیلی مذہب کی کوششیں کی گئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcew78epjh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ