تاریخ شائع کریں2020 11 May گھنٹہ 23:56
خبر کا کوڈ : 462229

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی پاکستان کے آرمی چیف سے ٹیلیفون پر گفتگو

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد باقری کی پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پر گفتگو
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی پاکستان کے آرمی چیف سے ٹیلیفون پر گفتگو
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد باقری نے پیر کے روز پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان برادرانہ ماحول میں بڑھتے ہوئے تعلقات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی اقدامات میں اضافے اور سرحدوں پر مسائل پیدا کرنے کے لئے بعض دہشت گرد گروہوں اور دونوں قوموں کے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کی روک تھام کئے جانے پر بھی تاکید کی۔

جنرل باقری نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے فوجی حکام ایران کے تین سرحدی سیکورٹی اہلکاروں کی رہائی کے لئے جنہیں جیش الظلم دہشت گرد ٹولے نے اغوا کر رکھا ہے، ٹھوس اقدامات عمل میں لائیں گے۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں پاکستان کے آرمی چیف نے بھی مشترکہ سرحدوں پر باڑھ لگائے جانے سے متعلق اقدامات کے بارے میں رپورٹ دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور دفاعی تعلقات کے فروغ کی جانب اشارہ کیا اور مشترکہ سرحدوں پر امن و استحکام کے تحفظ نیز دہشت گردانہ اقدامات کی روک تھام کے لئے ماہرین کے وفود کے تبادلے اور ان کے درمیان مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے اسی طرح ایران اور پاکستان کے فوجی تعلقات، کورونا کے بحران اور مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
 
https://taghribnews.com/vdceww8eojh8pwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ