تاریخ شائع کریں2020 15 May گھنٹہ 23:53
خبر کا کوڈ : 462701

فلسطین: یوم نکبت کے موقع پر فلسطینی گروہوں کا باہمی اتحاد و یکجہتی مضبوط بنانے پر زور

صیہونی سازشوں اور جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد و یکجہتی قائم کرنا ضروری ہے۔ رہنما آزادی فلسطین
فلسطین: یوم نکبت کے موقع پر فلسطینی گروہوں کا باہمی اتحاد و یکجہتی مضبوط بنانے پر زور
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما ماہر مزہر نے تمام فلسطینی گروہوں کی نمائندگی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صیہونی سازشوں اور جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اختلافات دور کرنا اور اتحاد و یکجہتی قائم کرنا ضروری ہے۔

یہ پریس کانفرنس فلسطین پر غاصبانہ قبضے کو بہتر سال پورے ہونے کی مناسبت سے غزہ کے مشرقی علاقے میں بلائی گئی تھی۔ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما ماہر مزھر نے دنیا کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ صیہونی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے فلسطینی گروہوں کی مدد کریں ۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات قائم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سبھی فلسطینی گروہ اس اقدام کو غداری اور خیانت تصور کرتے ہیں۔  پندرہ مئی کو سرزمین فلسطین پر غاصب صیہونی حکومت کی تشکیل کو بہتر سال پورے ہو گئے۔

بہتر سال قبل پندرہ مئی انیس سو اڑتالیس کو  عالمی سامراج کی سازشوں سے جعلی اسرائیلی حکومت قائم کی گئی تھی۔ فلسطینی عوام پندرہ مئی کو یوم نکبت کے طور پر مناتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکام نے ابھی حال ہی میں غرب اردن کو مقبوضہ زمینوں میں ضم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر جولائی میں کام شروع ہو جائے گا۔ صیہونی حکومت کے منصوبے کی بنیاد پر غرب اردن کا تیس فیصد سے زیادہ علاقہ مقبوضہ زمینوں میں ضم کر دیا جائے گا۔

اس درمیان فلسطینیوں نے امریکی وزیر خارجہ کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے خلاف شمالی غرب اردن کے شہر نابلس میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے اسرائیل کا دورہ کر کے صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے امریکی وزیر خارجہ کے اس دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نابلس میں دھرنا دیا اور امریکی و صیہونی سازش سینچری ڈیل اور فلسطین کے سلسلے میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت جاری رکھنے پر زور دیا۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان عبداللہ العواودہ کو یہودی کالونی نجیھوت کے قریب شہید کیا ہے جو جنوب مغربی الخلیل میں واقع ہے۔

صیہونی دہشتگردوں کا دعوی ہے کہ اس فلسطینی نے ایک صیہونی فوجی پر اپنی گاڑی چڑھا کر اسے زخمی کیا تھا۔ اس سے قبل با وردی صیہونی دہشتگردوں نے بدھ کو جنوبی شہر الخلیل میں واقع الفوارہ کیمپ پر بھی حملہ کیا تھا جس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjy8exvuqemaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ