ایران ؛سیکیورٹی یونٹ نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر غیرملکی اسلحہ برآمد کرلیاہے۔
شیئرینگ :
رپورٹ کے مطابق،ایران کی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ملک کو کسی بڑی تخریبی کارروائی سے محفوظ کرلیاہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی مغربی سرحد سے شرپسند 200 جدیدترین ہتھیار ایران کے مرکزی شہر منتقل کرنا چاہتے تھے۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک شخص گرفتار عمل میں آئی تھی جس کے بعد گرفتار شدہ فرد کی نشان دہی پر مزید4 افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
پولیس کمانڈرحسین زادہ کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں سے غیرملکی اسلحہ اصفہان کے قریب برآمد کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند اسلحہ اصفہان منتقل کرنا چاہتے تھے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی گئی۔