اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی پٹی کے مشرق اور جنوب میں فلسطینی مزاحمت کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔
شیئرینگ :
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی رات کے آخری لمحات میں غزہ کی پٹی کے مشرق اور جنوب میں فلسطینی مزاحمت کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔
گذشتہ رات، غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں متعدد فلسطینی مزاحمتی اڈوں کو اسرائیلی فوج نے توپ خانے اور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
جمعرات کی رات صہیونی توپ خانوں نے مشرقی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی اڈوں پر گولہ باری کی ، جب کہ اس کے جنگی طیاروں نے خان یونس (جنوبی غزہ) کے مغرب میں مزاحمتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ابوظہبی اور تل ابیب کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے اعلان کے ساتھ ہی غزہ پر صہیونی فوج کے حملوں میں شدت آئی ہے۔