سعودی عرب نے بھارت کیلئے اپنی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، اور نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔
شیئرینگ :
سعودی عرب نے بھارت کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے بھارت کیلئے اپنی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، اور پروازیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔
حکام کے مطابق بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پاسکا، اس وجہ سے سعودی حکومت نے بھارت کے علاوہ برازیل اور ارجنٹائن کیلئے بھی سفری پابندیاں عائد کی ہیں، تاہم پاکستان کورونا وبا پر قابو پانے کی وجہ سے سفری پابندیوں سے آزاد رہے گا۔