تاریخ شائع کریں2020 12 October گھنٹہ 17:34
خبر کا کوڈ : 478601

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے رام باغ میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کو ہراساں اور بزرگوں بچوں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا اس طرح دو روز میں بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ضلع کپواڑا کے علاقے ولاگام کے فوجی اڈے میں بھارتی فوجی کے اہلکار سشسترا سیما بال نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث 2007 سے تاحال خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 477 ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxcdjyw6deva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ