حزب اللہ لبنان کا مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر نئے حملے کا اعلان
تقریب خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئے بیان میں قابضین کے فوجی اڈے پر حملے کا اعلان کیا ہے۔
شیئرینگ :
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر نئے حملے کا اعلان کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئے بیان میں قابضین کے فوجی اڈے پر حملے کا اعلان کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: غزہ میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت اور اس کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی مدد اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے، اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے آج پیر کو میرون ایئر بیس پر بمباری کی۔
ایک اور بیان میں حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے نہاریہ قصبے کو بھی متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ حال ہے کہ چند گھنٹے قبل صیہونی حکومت کے الما ریسرچ سینٹر نے اکتوبر میں اس حکومت کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کی مقدار اور معیار کی تحقیق کی تھی اور بتایا تھا کہ اکتوبر میں حزب اللہ کے حملوں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں چار گنا بڑھ گئی ہے۔ ایک ماہ میں 1158 حملے ہوئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...