40 قیدیوں کی فلسطینی اسیر ماہر الأخرس کی حمایت میں بھوک ہڑتال
اسرائیل کی جیل میں قید 40 فلسطینوں نے ماہر الأخرس کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
شیئرینگ :
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی جکومت کی عوفر جیل میں قید جہاد اسلامی، حماس، فتح اور دیگر فلسطینی گروہوں سے تعلق رکھنے والے گروہوں کے 40 قیدیوں نے فلسطینی اسیر ماہر الأخرس کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ماہر الأخرس نے اپنی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہر الأخرس کی حمایت میں اسلامی استقامت کا یہ پہلا اقدام ہے۔ اس سے قبل اسلامی استقامت نے اعلان کیا تھا کہ اگر ماہر الأخرس کو رہا نہ کیا گیا تو میزائلی حملے سے اس کا جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماہر الأخرس اپنی گرفتاری کے خلاف گزشتہ 78 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور اب ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت تقریبا چھے ہزار فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں باسٹھ خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تقریبا تین سو افراد ایسے ہیں کہ جن کی قانونی عمر بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کو شدید اور ناقابل بیان ایذا رسانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔