تاریخ شائع کریں2021 30 March گھنٹہ 16:56
خبر کا کوڈ : 498131

انقلاب کے اہداف کو مخدوش کرنے کی کسی کو اجازت نہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یزدی عوام کی طرف سے 10 فروردین سن 1357 شمسی میں  تبریز کے شہداء کا چہلم منعقد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہید صدوقی اور مرحوم خاتمی نے اس سلسلے میں اہم نقش ایفا کیا۔
انقلاب کے اہداف کو مخدوش کرنے کی کسی کو اجازت نہیں
 رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہداء کی قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہداء نے انقلاب اسلامی، حضرت امام (رہ) ، حجاب اور دشمن کے شر کو دور کرنے کے سلسلے میں قربانیاں پیش کیں۔ لہذا ہمیں انقلاب کے اہداف کو مخدوش کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے 25 اسفند 1399 کو صوبہ یزد کے شہداء کانگریس کے اہلکاروں سے ملاقات میں پیش کردہ بیانات کو آج صوبہ یزد کے 4000 شہیدوں کی قومی کانگریس میں پیش کیا گیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کانگریس کی جانب سے انجام پذير امور کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: شہداء کانگریس نے پودے لگانے، جہیز فراہم کرنے، ثقافتی اور معاشی پیکیجز کی فراہمی اور شہیدوں کے لئے ختم قرآن جیسے اہم امور انجام دیئے ہیں۔ صوبہ یزد کے عوام نے دفاع مقدس کے دوران بھی شاندار خدمات اور تخلیقات کا مظاہرہ کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یزدی عوام کی طرف سے 10 فروردین سن 1357 شمسی میں  تبریز کے شہداء کا چہلم منعقد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہید صدوقی اور مرحوم خاتمی نے اس سلسلے میں اہم نقش ایفا کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہیدوں کے پیغام کو زندہ رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: شہداء کی برزخ میں زندگی خاص زندگی ہے اور ان کا پیغام ان کی راہ پر چلنے والے افراد کے لئے یہ ہے کہ وہ اندوہ اور خوف سے محفوظ ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یزد کے شہداء میں 1000 طلباء شہیدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہداء کے درخشاں چہرے کو جوانوں کے لئے بیان کرنا چاہیے تاکہ اس دور کے طلباء اور جوان گذشتہ نسل کے جوانوں کی قربانیوں سے آگاہ اور باخبر رہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی جانب سے جوانوں کو مایوس اور منحرف کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کے درخشاں اور نورانی چہرے کو مخدوش کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcfmcdjyw6d1ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ