ایرانی تاریخ بارہ فروردین جو اس سال یکم اپریل سے مطابقت رکھتی ہے، تاریخ انسانیت کی آزادی و حریت پسندانہ مجاہدت کے درخشاں کارنامے میں ایک سنہری باب کا اضافہ کئے جانے سے مناسبت رکھتی ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے معاصر تاریخ میں جرأت و بہادری کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔
شیئرینگ :
ایرانی کیلینڈر کی تاریخ بارہ فروردین ایران میں یوم اسلامی جمہوریہ ہے اور ایران کے مومن و انقلابی عوام نے بارہ فروردین 1358 ھجری شمسی یعنی 1979 عیسوی کو اپنے ملک کی عزت و وقار اور مستقبل کے تعین کے لئے تاریخ رقم کی۔
ایرانی تاریخ بارہ فروردین جو اس سال یکم اپریل سے مطابقت رکھتی ہے، تاریخ انسانیت کی آزادی و حریت پسندانہ مجاہدت کے درخشاں کارنامے میں ایک سنہری باب کا اضافہ کئے جانے سے مناسبت رکھتی ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے معاصر تاریخ میں جرأت و بہادری کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے غیورعوام نے 1979 عیسوی میں پہلی بار اپنی مرضی سے نظام حکومت کا انتخاب کیا تھا اور اٹھانوے فیصد سے زائد رائے دہندگان نے اسلامی جمہوریہ کا انتخاب کر کے الہی اور دینی تعلیمات کی بنیاد پر ایک حکومت کی تشکیل کے حق میں اپنا فیصلہ دیا تھا - یہ دن ایران کی تاریخ میں ایرانی عوام کی خواہش و مرضی اور عزم و ارادے کے متجلی ہونے کا دن ہے-
بارہ فروردین مطابق یکم اپریل انیس اناسی کو انسانی تاریخ کی حریت پسندانہ تحریکوں کے کارناموں میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ ہوا جس کو عصر حاضرکی تاریخ میں ایک بے مثال واقعہ قرار دیا جا سکتا ہے- ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد نئی حکومت کے انتخاب کے لئے عوام کو ریفرنڈم میں شرکت کی دعوت دی گئی اور اٹھانوے اعشاریہ دو فیصد عوام نے اسلامی جمہوریہ کے حق میں ووٹ دیا اور پھر اس کے بعد سے اس دن کو ایران اسلامی کی تاریخ میں جمہوریت کی عید کے طور پر منایا جاتا ہے-
ایران کےعوام نے اسلامی انقلاب کے فورا بعد امام خمینی (رح) کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پوری بصیرت اور آگہی کے ساتھ ریفرنڈم میں شرکت کر کے اپنے ملک کے لئے اسلامی جمہوری نظام کا انتخاب کیا اور انقلاب کےفورا بعد ہی پوری دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ ایران کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق اب صرف عوام کو ہے- اس تاریخی ریفرنڈم کے بعد امام خمینی (رح) نے فرمایا تھا کہ یہ دن یوم اللہ ہے- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی بارہ فروردین کی تاریخ کو ایرانی تاریخ کا غیرمعمولی دن قرار دیا اور فرمایا کہ یہ دن اس لئے غیر معمولی ہے کہ صدر اسلام کے بعد اس دن پہلی بار ایک اسلامی حکومت کی بنیاد ڈالی گئی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...