یہ بات مجید تخت روانچی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بارودی سرنگوں کی صفائی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
شیئرینگ :
اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے پابندیوں کو بارودی سرنگین صاف کرنے میں ملکوں کی صلاحیت کو نقصان پہنچانے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ختم کیا جانا چاہیے۔
یہ بات مجید تخت روانچی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بارودی سرنگوں کی صفائی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بارودی سرنگیں(Land mine) اور جنگ کی دیگر دھماکہ خیز باقیات بعض ممالک کی سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے ایک چیلنج ہیں ، اور انسانی جانوں کا تحفظ اور ایسی ریاستوں میں معاشرتی اور معاشی سرگرمیوں کے لئے محفوظ حالات کی فراہمی کے لئے بارودی سرنگوں کی صفائی کے ایک جامع پروگرام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بارودی سرنگوں کی صفائی کے لئے ماہرافرادی قوت، مالی وسائل، اور مناسب سامان اور تکنیکی سہولیات کی ضرورت ہے جو بدقسمتی سے بہت سے ممالک کو بارودی سرنگوں اور جنگ کی دیگر دھماکہ خیز باقیاتوں کے خطرہ کا سامنا ہیں۔
تخت روانچی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے اور دیگر ممالک کے ساتھ ، تجربات کی منتقلی اور ماہرین کے تبادلے، تربیتی کورسز کے انعقاد اور بارودی سرنگوں کی صفائی کے منصوبوں کے نفاذ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے۔