ایران: سو سے زائد مختلف ایٹمی مصنوعات اور منصوبوں کا افتتاح
ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر، منعقدہ ایک پرگرام کے دوران صدرایران حسن روحانی نے ایک سو تینتیس ایٹمی مصنوعات اور منصوبوں کے اقتتاح کے ساتھ، ایٹمی سائنسدانوں اور ماہرین میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے۔
شیئرینگ :
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی پندرھویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر سو سے زائد مختلف ایٹمی مصنوعات اور منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔
ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر، منعقدہ ایک پرگرام کے دوران صدرایران حسن روحانی نے ایک سو تینتیس ایٹمی مصنوعات اور منصوبوں کے اقتتاح کے ساتھ، ایٹمی سائنسدانوں اور ماہرین میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے۔
صدر ایران نے جن منصوبوں کا افتتاح کیا ان میں اراک میں ڈیوٹیریئم مرکبات کے پیداواری یونٹ کے دوسرے فیز کی ڈیزائننگ، ساخت اور تنصیب، اراک ریڈی ایشن ایمرجنسی یونٹ فار برننگ ایکسیڈنٹ کا آغاز، نطنز میں یورینیم کی افزودگی کے چھے ٹیکنالوجیکل منصوبے، پانچ اور دس کلو واٹ کے فائبر لیزر ڈسک کی ڈیزائننگ، ساخت اور تنصیب ، تہران میں کوانٹم ٹیکنالوجی مرکز کا قیام، ایران بلڈ ٹرانسفوژن کے لیے لازمی سینیٹری فیوج میشنیوں کی تیاری، نو مولود بچوں کی اسکریننگ کٹس میں استعمال ہونے والی ایک سو دس بائیو مالیکولر آئیسوٹوپ تیار کرنے کی ٹیکنالوجی، ہیگزا فلورائید کی افزدگی کی سطح جانچنے والی نیم صنعتی ڈیوائس کی تیاری، چار مختلف قسم کی ریڈیو میڈیسن، اسپن ٹیسٹ مشین کی ڈیزائننگ اور ساخت، آئی آر نائن ایس اور آئی آر نائن بی سینٹری فیوج مشینوں کے تجرباتی نمونوں کی تیاری، اور تھری ڈی میٹل لیزر پرنٹ سسٹم کی تیاری شامل ہیں۔
اس موقع پر ایک سو چونسٹھ آئی آر سکس سیمی انڈسٹریل سینٹری فیوج مشینوں اور تیس آئی آر سکس ایس سینٹری فیوج مشینوں کے الگ الگ چینلوں میں گیس بھرنے کا آغاز، نطنز کی ایٹمی سائٹ میں ہیگزا فلورائڈ یورینیم کو خالص بنانے والے اسٹیشن کا افتتاح، شہید احمدی روشن کمپلیکس میں جدید ترین سینٹیری فیوج مشینوں کے پیداواری یونٹ کا افتتاح، آئی آر سیکس سینیٹری فیوج مشینوں کے میکنیکل ٹیسٹ کا آغاز اور فردو کی ایٹمی سائٹ میں، ایٹمی اپلائیڈ آئسوٹوپ بنانے والے مرکز کا قیام شامل ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...