عرب حکمران فلسطینی عوام کے دکھوں اور پریشانیوں کو نظرانداز کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کا دفاع کرنے کیلیے مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری، امام خمینی کی اہم اور ابدی میراث ہے۔
شیئرینگ :
پاکستان کے سنی مفتی نے کہا کہ یوم القدس کے دن منانے کے لئے امام خمینی (رہ) کے تاریخی حکم نے مسلمانوں کو فلسطینی مسئلےاور قابض صہیونی حکومت کی مخالفت کیلیے اپنی مشترکہ ذمہ داری سے آگاہ کیا۔
یہ بات گلزار احمد نعیمی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ارنا کےنمائندے کےساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
انہوںنے کہا کہ اس سال عالمی یوم القدس تاریخ کا ایک بہت اہم لمحہ ہے ، خصوصا مشرق وسطی میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد فلسطینی عوام کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی نے غاصبوں کے خلاف مزاحمت کے جذبے کو تقویت بخشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ، ہم سب یوم القدس کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات میں پُر جوش شرکت کرنے کیلیے پرعزم ہیں کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ امت مسلمہ کو فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو ایک مشترکہ پیغام دینے کے ساتھ اسرائیل کے خلاف مشترکہ موقف بھی دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کا دفاع کرنے کیلیے مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری، امام خمینی کی اہم اور ابدی میراث ہے۔
مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم بانی نے قدس کے عالمی دن کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کو زندہ کیا لیکن اس کے برعکس آج ہم عرب حکمرانوں کو فلسطینی عوام کے دکھوں اور پریشانیوں کو نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے صلح پسند حکمرانوں نے فلسطینی مسئلے اور مطالبات سے قطع نظر صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنا شروع کردیئے۔ تاہم فلسطینی عوام کا مستقبل واضح ہے اور وہ بیت المقدس میں قابض حکومت کے خلاف جنگ کے یقینی فاتح ہیں۔