محکمہ تعلیم سندھ کا تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو 16 کے بجائے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیئرینگ :
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو 16 کے بجائے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 23 مئی تک تدریسی عمل کے لئے بند رہیں گے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ موجودہ کورونا صورتحال کے پیش نظر تدریسی نظام کو 17 مئی سے 23 مئی تک معطل کیا جارہا ہے، تاہم اس دوران تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے اور بچوں کو آن لائن کلاسز، واٹس اپ، ای میل سمیت دیگر ذرائع سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جب کہ تعلیمی ادارے کے سربراہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کچھ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلا سکیں گے، تعلیمی سلیبس کے حوالے سے جو گائیڈ لائنز نومبر 2020 کو جاری کی گئی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔