وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا ہے صوبوں کی مرضی کے مطابق مذکورہ بالا تاریخوں میں دو یا تین روز کا اگلے سال بھی تمام کلاسز میں سمارٹ سلیبس ہی اپلائی ہو گا تاہم اس میں معمولی ردوبدل ہو سکتا ہے۔
شیئرینگ :
وزارت تعلیم نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے اتفاق رائے سے حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر تمام 7 وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا ہے کہ اس سال فرسٹ ایئر اور نویں سمیت کسی بھی کلاس کو گزشتہ سال کی طرح بغیر امتحان لئے پروموٹ نہیں کیا جائے گاتاہم اس بار امتحانوں کی ترتیب میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کی روشنی میں کلاس 10th اور سیکنڈ ایئر کے سٹوڈنٹس نے چونکہ آگے کالجز یا یونیورسٹیز میں داخلہ لینا ہوتا ہے اس لئے ان کے پیپر پہلے لئے جائینگے جبکہ 9th اور فرسٹ ایئر کے امتحانات بعد میں ہونگے امتحانات کے حتمی تواریخ درج ذیل ہیں۔
میٹرک 10th کلاس 19 جون،انٹرمیڈیٹ 12th کلاس 6 جولائی،میٹرک 9th کلاس 20 جولائی انٹرمیڈیٹ 11th کلاس 5 اگست ،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے، پریکٹیکلز کے 50 فیصد مارکس تمام سٹوڈنٹس کو مل جائینگے گے جبکہ بقیہ 50 فیصد مارکس پارٹ سیکنڈ کی تھیوری کے مارکس کی اوسط کے حوالے سے ملیں گے، اس کے علاوہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کا کوئی سٹوڈنٹ جتنے مارکس پارٹ سیکنڈ میں حاصل کرے گا اتنے ہی مارکس اس کو پارٹ فرسٹ میں دے دیئے جائیں گے تاہم رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے وہ سٹوڈنٹس جن کا گزشتہ سال پارٹ فرسٹ کا امتحان نہیں ہوا تھا ان کو پارٹ فرسٹ میں 3 فیصد اضافی مارکس دینے کی تجویز پر فیصلہ نہ ہو سکا۔
وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا ہے صوبوں کی مرضی کے مطابق مذکورہ بالا تاریخوں میں دو یا تین روز کا اگلے سال بھی تمام کلاسز میں سمارٹ سلیبس ہی اپلائی ہو گا تاہم اس میں معمولی ردوبدل ہو سکتا ہے۔