متعدد طلباء سمیت سینکڑوں افراد نے روٹرڈیم کےشوبرگ چوک میں جمع ہوکر منظم اسرائیلی جبر اور حملوں کی مذمت کی جبکہ فلسطینی مظلوموں کے حق کے لیے نعرے بلند کیے۔
شیئرینگ :
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور عالمی برادری کی توجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلا ف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز ہالینڈ کے ڈچ شہر روٹرڈیم میں انجمن طلباء برائے فلسطین کی جانب سےاسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے گئےجس میں عالمی برادری سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرستی روکنے کا مطالبہ کیاگیا۔
متعدد طلباء سمیت سینکڑوں افراد نے روٹرڈیم کےشوبرگ چوک میں جمع ہوکر منظم اسرائیلی جبر اور حملوں کی مذمت کی جبکہ فلسطینی مظلوموں کے حق کے لیے نعرے بلند کیے۔
اس موقع پرمظاہرین نے اسرائیل کے خلاف پلے کارڈ ز اور بینرز کے ساتھ ساتھ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیےفلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور عالمی برادری کی توجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلا ف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی۔