کراچی میں پریس بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ پیر 23 اگست سے صوبے بھر میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہی اسکول کھلیں گے جن کا عملہ 100 فیصد ویکسین لگوا چکا ہے، تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔
شیئرینگ :
سندھ حکومت نے 23 اگست سے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
کراچی میں پریس بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ پیر 23 اگست سے صوبے بھر میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہی اسکول کھلیں گے جن کا عملہ 100 فیصد ویکسین لگوا چکا ہے، تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔
سردار شاہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین نے تنخواہ بند ہونے کے ڈرسے سو فیصد ویکسین کروالی ہے، دیہات میں ویکسی نیشن کاعمل سست ہے ، اس لئے وہاں کچھ رعایت حاصل ہوں گی۔
یکساں تعلیمی نصاب کے حوالے سے سردار علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کا آئین نہیں پڑھا، انہوں نے اپنے منشور میں کہہ دیا تھا کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کریں گے، ہم اپنے ہیروز کے بارے میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں، میرے لوگ روپلو کولہی، مخدوم بلاول اور دودو سومرو کو پڑھنا چاہتے ہیں تو میں کیوں نہ پڑھاؤں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...