لبنان کے مسلمانوں اور عیسائیوں وفد کی امام رضا ع بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت
اس موقع پر وفد میں موجود عیسائی مہمانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک غنی ثقافت و تمدن اور تاریخ کا مالک قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے بارے میں تحریر شدہ کتابوں کو دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔
شیئرینگ :
عیسائی ناشروں نے فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے سلسلے میں لکھی گئیں کتابوں کو مختلف زبانوں میں شائع کرنے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔
اسنا نیوز کے مطابق لبنان کے مسلمانوں اور عیسائیوں پر مشتمل ایک وفد نے امام رضا بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد حرم رضوی کی لائبریری کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر وفد میں موجود عیسائی مہمانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک غنی ثقافت و تمدن اور تاریخ کا مالک قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے بارے میں تحریر شدہ کتابوں کو دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔
معائنے کے دوران لبنان میں علمائے مسلمین یونین کے سربراہ شیخ غازی یوسف ہنیہ نے کہا کہ اس روضہ مبارک کے کتب خانے میں ایسی گرانقدر اور نفیس کتابیں اور ثقافتی یادگاریں موجود ہیں جو اس بات کی حکایت کرتی ہیں کہ دین اسلام کوئی تنگ نظر اور ایک مختصر دائرے میں محدود دین نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کا حرم مبارک درد و رنج کے ماروں کے لئے سرچشمہ سکون و شفا ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم علمی اور ثقافتی مرکز کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہا ہے۔
لبنان کے ایک عیسائی صحافی اور مشرقی تمدن کلب کے بانی ایلی سرغانی نے بھی روضہ امام رضا علیہ السلام کے کتب خانے کے معائنے کے بعد کہا کہ وہ امام رضا علیہ السلام کے متعلق کتابوں کو انگریزی اور رومانیائی زبانوں شائع کرنے کی خواہشمند ہیں۔