عراق میں تہران یونیورسٹی کی ایک شاخ قائم کی جائے گی
تہران یونیورسٹی کے صدر نے آیت اللہ سید محمد علی علوی گرگانی کے دفتر میں حاضر ہوکر اس مرجع تعلقید سے ملاقات کرتے ہوئے معاشرے کے مسائل کے حل کے لیے طلباء اور حکومت کے لیے ان سے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔
شیئرینگ :
تہران یونیورسٹی کے صدر نے کہاہے کہ عراق کے شہر کربلا یا نجف میں اس یونیورسٹی کی ایک شاخ قائم کی جائے گی۔
یہ بات محمد مقیمی نے گزشتہ روز آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندے ' علامہ سید جواد شہرستانی'کے دفتر میں حاضر ہوکر کہی۔
انہوں نے بتایا کہ عراق کے شہر کربلا یا نجف میں تہران یونیورسٹی کی ایک شاخ کا افتتاح اس یونیورسٹی کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔
علامہ شہرستانی نے بھی مواصلات کو آسان بنانے اور اس شاخ کے قیام کو تیز کرنے کیلیے آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی آمادگی کا اعلان کیا۔
تہران یونیورسٹی کے صدر نے آیت اللہ سید محمد علی علوی گرگانی کے دفتر میں حاضر ہوکر اس مرجع تعلقید سے ملاقات کرتے ہوئے معاشرے کے مسائل کے حل کے لیے طلباء اور حکومت کے لیے ان سے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔