عالمی یوم قدس کے موقع پر پاکستان بھر میں 400 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی جاری ہیں
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج عالمی یوم قدس کے موقع پر پاکستان بھر میں 400 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی جاری ہیں۔
شیئرینگ :

آئی ایس او کے مرکزی ترجمان غازی نقوی کے مطابق لاہور میں جامعہ مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی نکالی جائے گی، جس میں بچوں اورعورتوں سمیت ہزاروں افراد فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی خطاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے ہر انسان کا فریضہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم دنیا کے حریت پسندوں اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔