آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی تہران میں بین الاقوامی کتاب نمائش میں شرکت
حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن 480 عناوین پر مشتمل 6 ہزار علمی و تحقیقی کتب سے زائد کتابوں کے ساتھ تہران میں منعقد کی گئی تینتیسویں بین الاقوامی کتاب نمائش میں شرکت کرے گی۔
شیئرینگ :
آستان قدس رضوی کے عوامی اور غیرملکی پبلیشرز کے سیکشن میں اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن بھرپور طریقے سے حصہ لیتے ہوئے اپنی نئی شائع شدہ کتب کو متعارف کروائے گی۔
اس سیکشن میں جو کہ دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں فارسی ،عربی ،انگریزی، اردواورہسپانوی زبان میں تحریر کی گئی اہم ترین کتب موجود ہیں جن میں عربی زبان کی من جملہ اہم کتب کے عناوین «المعجم فی فقه لغة القرآن و سر بلاغته»، «نصوص فی علوم القرآن»، «دراسات فنیة فی صور القرآن» اور «موسوعه حدیث نبوی» وغیرہ ہیں۔
اس کے علاوہ نئی شائع ہونےو الی منجملہ کتب کے عناوین «خادم تراز»، «پند بیهوده»، «گنجینه مهر رضوی»، «معیارها و روشهای ارزشیابی محصولات فرهنگی کودکان»اور «آموزههای اخلاقی و عرفانی صحیفه سجادیه» ہیں،یہ چند ایک وہ اہم کتب ہیں جنہیں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسریچ فاؤنڈیشن غیرملکی سیکشن میں جو کہ 48 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے 150 عناوین پر مشتمل 3200 کتب کو جنہیں مختلف زبانوں میں تحریر کیا گیا ہے متعارف کروائے گی۔
اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کتب کے تنقیدی جائزہ کےساتھ 6 علمی و تحقیقی اجلاس کا انعقاد کرے گی جس میں «پند بیهوده» اور«قاعده طلایی» کتب کی نقاب گشائی بھی شامل ہے۔
مختلف کتب کا تنقیدی جائزہ جن میں «مباحثات کلامی مسلمانان و مسیحیان درباره تثلیث»، «المعجم فی فقه لغة القرآن و سر بلاغته» شامل ہیں اس کے علاوہ مختلف تحقیقی اور بلند مدت منصوبوں کا تعارف جن میں«احیا آثار خواجه نصیرالدین طوسی» شامل ہیں اور اس کے علاوہ «اطلس سادات ایران» سے نقاب گشائی وغیرہ اس فاؤنڈیشن کے اہم پروگرامز ہیں جنہیں علمی و تحقیقی نشستوں اور اجلاس کی صورت میں نمائش میں منعقد کیا جائے گا۔