تاریخ شائع کریں2022 28 June گھنٹہ 13:43
خبر کا کوڈ : 555321

 ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سینئر مذاکرات کار 'علی باقری کنی دوحہ پہنچ گئے

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور مذاکراتی ٹیم کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی نے آج بروز منگل ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں دوحہ کا دورہ کیا۔
 ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سینئر مذاکرات کار
 ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سینئر مذاکرات کار 'علی باقری کنی' چند منٹ پہلے دوحہ پہنچ گئے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور مذاکراتی ٹیم کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی نے آج بروز منگل ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں دوحہ کا دورہ کیا۔

دوحہ میں تعینات ایران کے سفیر حمیدرضا دہقانی نے ایک ٹویٹ میں میں دوحہ میں مسٹر باقری اور مذاکراتی ٹیم کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں بغیر کسی تعصب یا مایوسی یا امید کے اظہار کے، ایرانی عظیم قوم کے مفادات کو یقینی بنانے کیلیے اس ٹیم کے مشن کی کامیابی کا خواہاں ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان ناصر کنعانی نے بھی گزشتہ روز ارنا سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے کوارڈینٹیر "جوزف بورل" کے حالیہ دورہ تہران میں کیے گئے معاہدوں کے فریم ورک کے اندر، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور اعلی ایرانی مذاکرات کار علی باقری کنی کل بروز منگل کو پابندیوں کی منسوخی پر مذاکرات کیلئے دورہ روحہ روانہ ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcaumnm649nme1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ