آج حاج قاسم سلیمانی کی چھوڑی ہوئی جو چیزیں ہیں وہ ان کا کردار، اخلاق اور مکتب ہے
تین سال قبل آج کے دن شہید سلیمانی کی دیرینہ آرزو پور ہوئی، وہی آرزو جس کے حصول کے لیے بقول خود 40 سال بیابانوں اور صحراؤں میں گزارے تھے۔ شہید سلیمانی اور ان کے ساتھی شہداء بالخصوص ابومہدی المہندس، شہید پورجعفری اور شہید مظفری نیا کو یہ وصال مبارک ہو۔
شیئرینگ :
زینب سلیمانی نے کہا کہ شہید سلیمانی کے کردار، اخلاق اور مکتب سے فائدہ اٹھانا ملت ایران اور ملت اسلامیہ کی ترقی اور سربلندی کا باعث بن سکتا ہے۔
شہید سلیمانی فاؤنڈیشن کی سربراہ زینب سلیمانی نے آج تہران کے مصلی امام خمینی میں حاج قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تیسری برسی کی تقریب کے دوران کہا کہ تین سال قبل آج کے دن شہید سلیمانی کی دیرینہ آرزو پور ہوئی، وہی آرزو جس کے حصول کے لیے بقول خود 40 سال بیابانوں اور صحراؤں میں گزارے تھے۔ شہید سلیمانی اور ان کے ساتھی شہداء بالخصوص ابومہدی المہندس، شہید پورجعفری اور شہید مظفری نیا کو یہ وصال مبارک ہو۔
زینب سلیمانی نے کہا کہ آج حاج قاسم سلیمانی کی چھوڑی ہوئی جو چیزیں ہیں وہ ان کا کردار، اخلاق اور مکتب ہے۔ یہی وہ چیزیں ہیں جن سے ایرانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی ترقی اور سربلندی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
شہید حاج قاسم سلیمانی کی بیٹی نے مزید کہا کہ سردار سلیمانی کا الہی اور سیاسی وصیت نامہ اور ان کی درخشاں خدمات ان کی راہ کو جاری رکھنے کا بہترین ثبوت اور دستاویز ہیں۔ رواں سال شہید سلیمانی کی وصیت کا ایک حصہ بہت نمایاں ہوا اور وہ یہ خوبصورت جملہ تھا ’’میری جان اور یہ سال آپ پر ہزار بار قربان‘‘۔