قائد اسلامی انقلاب کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے ایک ملاقات
یہ فتح قابل احترام تھی اورحزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ اقدام منفرد ہے جس نے اسرائیل اور امریکہ کی مذموم سازش کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا ہے۔
شیئرینگ :
قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے ایک ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
"علی اکبر ولایتی" نے اس ملاقات میں مزاحمتی محاذ کی فتوحات بشمول لبنان کی حزب اللہ کی کامیابیوں خاص طور پر سمندری سرحدوں کی تعینات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح قابل احترام تھی اورحزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ اقدام منفرد ہے جس نے اسرائیل اور امریکہ کی مذموم سازش کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا ہے۔
دراین اثنا "شیخ نعیم قاسم" نے سید حسن نصراللہ کیجانب سے قائد اسلامی انقلاب کو تہنیتی پیغام بھیجا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت لبنان کی تبدیلیوں اور مزاحمتی فرنٹ کی کامیابیوں پر بات چیت کی