آج ہمیں اسلام اور استکبار کے درمیان شدید تقابل کا سامنا ہے
حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے کہا: آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی شخصیت مکتب اہل بیت(ع) کے حقیقی محافظ کی سی تھی اور ان کی رائے اور نظریہ بہت سے لوگوں کے لیے حجت اور دلیل کے طور پر ہوتا تھا۔
شیئرینگ :
حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی نے آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے شاگرد طلباء اور مبلغین کے ساتھ منعقدہ ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: اس مرجع عالیقدر نے اپنی بابرکت عمر کو درجنوں کتب کی تصنیف و تألیف کے علاوہ تبلیغی ادارہ کے بانی بھی تھے اور یہ بابرکت سلسلہ ان کی رحلت کے بعد بھی جاری و ساری ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے کہا: آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی شخصیت مکتب اہل بیت(ع) کے حقیقی محافظ کی سی تھی اور ان کی رائے اور نظریہ بہت سے لوگوں کے لیے حجت اور دلیل کے طور پر ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا: آج ہمیں اسلام اور استکبار کے درمیان شدید تقابل کا سامنا ہے۔ تبلیغ کے لئے جیسے حالات آج کے دور میں موجود ہیں اس سے زیادہ مناسب حالات و شرائط اس سے پہلے کبھی موجود نہیں تھے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے کہا: ایک مذہبی اور دین کے شعبے میں ماہر مبلغ حقیقت میں دین کا محافظ ہوتا ہے۔ کسی بھی مذہب کے پاس اسلام جیسا مکمل ضابطۂ حیات موجود نہیں ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...