ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا پاک فوج کے کمانڈروں کی مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین سے ایک ٹیلی فونک رابطے
میجر جنرل "محمد باقری" نے لیفٹننٹ جنرل "ساحر شمشاد میرزا" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، انہیں پاک فوج کے کمانڈرز کی مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی۔
شیئرینگ :
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے پاک فوج کے کمانڈروں کی مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی ورکنگ گروپ کی تشکیل پر زور دیا۔
میجر جنرل "محمد باقری" نے لیفٹننٹ جنرل "ساحر شمشاد میرزا" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، انہیں پاک فوج کے کمانڈرز کی مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی۔
انہوں نے ماضی سے لے کر حال تک دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اچھے تعلقات بالخصوص مشترکہ سرحدوں کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے پر بڑھتے ہوئے دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی فوج کے کمانڈروں کی مشترکہ کمیٹی کے سابق سربراہ جنرل ندیم رضا کی تجویز پر عمل کرنے میں تیزی لانے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مکمل تیاری کا اظہار کرلیا۔
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے اعلی سطح کے کمانڈروں کی باہمی ملاقاتوں اور تربیت، آپریشنل، سکیورٹی اور تکنیکی صلاحیتوں کے استعمال قومی مفادات کے فریم ورک کے اندر تعاون کی ترقی میں دونوں ممالک کی سنجیدگی کی علامت قرار دے دیا۔