تاریخ شائع کریں2023 9 January گھنٹہ 14:57
خبر کا کوڈ : 579826

مذاکرات متعلقہ چینلز کے ذریعے جاری ہیں اور یہ دونوں فریقین کی خواہش ہے

ہم نے اس سلسلے میں اپنا موقف کا اعلان کیا اور عملی اور سفارتی اقدامات بھی اٹھائے اور محکمہ خارجہ نے بـھی اس حوالے سے اہم اور سرکاری بیان جاری کیا۔
مذاکرات متعلقہ چینلز کے ذریعے جاری ہیں اور یہ دونوں فریقین کی خواہش ہے
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پابندیوں کی منسوخی کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ مذاکرات متعلقہ چینلز کے ذریعے جاری ہیں اور یہ دونوں فریقین کی خواہش ہے۔

"ناصر کنعانی" نے آج بروز پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران، صحافیوں سے گفگتو کرتے ہوئے نئے عیسوی سال کی چھٹیوں کے بعد آئی اے ای اے کے دورہ ایران سے متعلق کہا کہ ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان تعاون جاری ہے اور انہیں  گروسی کے سفر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور وہ اس حوالے سے نئی ​​خبر نہیں دے سکتے۔

انہوں نے پابندیوں کی منسوخی کی تازہ ترین صورحال سے متعلق کہا ہے کہ مذاکرات متعلقہ چینلز کے ذریعے جاری ہیں اور یہ دونوں فریقین کی خواہش ہے۔

فرانسیسی میگزین کی حکومت تشدد کی واضح مثال ہے

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والے فرانسیسی میگزین کے اقدام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں اپنا موقف کا اعلان کیا اور عملی اور سفارتی اقدامات بھی اٹھائے اور محکمہ خارجہ نے بـھی اس حوالے سے اہم اور سرکاری بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے اطلاع کے فوراً بعد ہم نے تہران میں فرانس کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کا سرکاری احتجاج فرانسیسی سفیر اور اس ملک کی حکومت تک پہنچایا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے  کہا کہ جیسا کہ ہم نے اس بات پر زور دیا فرانس کے میگزین کا عمل نفرت پھیلانے اور دیگر اقوام بالخصوص مسلم اقوام کی اقدار اور مقدسات کی توہین اور تشدد پر اکسانے کی ایک واضح مثال ہے۔

اطلاع نہ دینے کا مطلب اقدام نہ کرنے کا نہیں

انہوں نے خلیج فارس کے نام کو غلط قرار دینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ سفارتی نظام نے اس مسئلے پر رد عمل ظاہر کیا ہے اور اطلاع نہ دینے کا مطلب عمل نہ کرنے کا نہیں ہے۔ خلیج فارس خلیج فارس ہے، اور جیسے ہی ہمیں اس مسئلے کا علم ہوا، ہم نے عراقی حکومت کے سامنے اپنے احتجاج کا اعلان کیا، اور یہ مسئلہ کھیلوں کی ایک تقریب کی شکل میں تھا، اور ہم نے وزارت کھیل اور فٹبال فیڈریشن کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔

کنعانی نے ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے اور اس پر عمل درآمد  سے متعلق کہا کہ ایران اور چین کے درمیان تعاون کے 25 سالہ جامع پروگرام پر دستخط؛ اس معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے اعلی رہنماؤں کے سیاسی عزم کا نتیجہ ہےاور یہ پروگرام ترقی پر مبنی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے ہیں اور دو طرفہ مذاکرات جاری ہیں اور اس معاملے کے ذمہ دار شخص نے تہران کا دورہ کیا اور اچھے معاہدے طے پائے۔

انہوں نے تہران میں افغان سفارت خانے کی صورتحال سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے کوئی نئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور تہران میں افغان سفارت خانہ اُسی فریم ورک کے تحت کام کر رہا ہے، اور اگر سفارتی منتقلی ہوتی ہے تو مناسب صورتحال میں ہوگی۔

 ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی سینیٹر میں سے ایک کے بیانات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں  کہا کہ ہم ذاتی بیانات کی کوئی قدر نہیں کرتے اور انہیں معلوم ہونا ہوگا کہ وہ ایران جیسے آزاد ملک سے بات کر رہے ہیں۔

صدر رئیسی کے دورہ ترکی کی منصوبہ بندی ہورہی ہے

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے دورہ ترکی کی دعوت کے پیش نظر، اس دورے کی منصوبہ بندی ہور ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور شام کے تعلقات بلند ترین سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کی وزرات خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں اس مسئلے پر زور دیا گیا۔

کنعانی نے شام کی تعمیر نو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو شاندار قرار دینے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی حکومت اور قوم کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے ایران اور قطر کے تعلقات سے متعلق کہا کہ ایران اور قطر کے تعلقات بین الاقوامی اور دو طرفہ ہیں اور ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ اور نائب وزیر خارجہ کا دوحہ کا دورہ مالیاتی اور بینکنگ کے تبادلے کے فریم ورک میں ہوا۔

کنعانی نے اربیل اور عراقی علاقے کردستان کے ساتھ ایران کے مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے عراق کے ساتھ اچھے اور مناسب تعلقات ہیں اور تمام شعبوں کے ساتھ تعلقات میں توسیع ہو رہی ہے۔ ایران کے عراق کے کردستان علاقے کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور جب بھی عراقی بھائیوں کو ضرورت پڑے گی ایران اربیل اور علاقے کے درمیان اختلافات کو دور کرنے میں مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

کنعانی کی یورپی حکام کی جانب سے تصورات اور الفاظ کے غلط استعمال پر تنقید

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بعض فسادیوں کی حمایت میں یورپی پارلیمنٹ کے بعض ارکان کے اقدامات اور ان کی سیاسی سرپرستی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ ہم بعض یورپی حکام کی جانب سے بین الاقوامی تعلقات میں تمام قابل احترام بنیادوں اور اصولوں کے ناپسندیدہ استعمال اور اپنے ناجائز سیاسی مفادات کے لیے قانونی تصورات اور الفاظ کے غلط استعمال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ طرز عمل قابل احترام قانونی اصولوں اور تصورات کا سیاسی استعمال اور سیاسی غلط استعمال ہیں۔ اور ہمارا یہ بھی مشورہ ہے کہ وہ ایسا کرنا چھوڑ دیں اور اپنی سیاسی سرپرستی ان مظلوم قیدیوں کے لیے استعمال کریں جو یورپی اور امریکی جیلوں میں ہیں اور غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔

یوکرین کے طیارے کے معاملے کی پیروی قواعد کے مطابق کی جا رہی ہے

 وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرین کے طیارے کو مار گرانے کے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اس المناک حادثے کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ اس پر پہلے بھی زور دیا جا چکا ہے، ایران فریم ورک اور داخلی قوانین اور ضوابط کی بنیاد پر اپنے فرائض انجام دیتا ہے اور اپنی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قوانین پر زور دیتا ہے۔

کنعانی نے کہا کہ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اس سلسلے میں اپنی رائے پیش کی ہے اور تہران کے پراسیکیوٹر آفس میں فوجی تحقیقات کی گئی ہیں۔ایران کی مجاز عدالت اپنے دائرہ اختیار کی بنیاد پر منصفانہ مقدمے کی تلاش میں ہے اور کئی عدالتیں اپنے مدعیان کی موجودگی میں منعقد ہوئیں اور تہران میں یوکرائنی سفارت خانے کے نمائندے کو مدعو کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یران نے تمام مدعیان اور اہل خانہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ عدالت میں حاضر ہو سکتے ہیں، اور لواحقین کو تسلی دینے کے سلسلے میں، ایک رقم کی منظوری دی گئی ہے، ان میں سے کچھ نے اس رقم کی وصول کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgxy9n3ak9u74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ