ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 10 ماہ میں غزہ پٹی میں تقریباً 15ہزار بچوں سمیت 40 ہزار بے گناہ فلسطینیوں اور شہریوں کو قتل کیا اور 1 لاکھ سے زیادہ افراد کو زخمی کیا۔
آئی اے ای اے کے سربراہ رفائیل گروسی نے کہا تھا کہ ایران نے این پی ٹی سیف گارڈز معاہدے کے تحت ملک میں تصدیقی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے تفویض کردہ ایجنسی کے متعدد تجربہ کار انسپکٹرز کا عہدہ واپس لیا ہے۔
افسوس کی بات ہے کہ بعض ملکوں نے جن کا ماضی انسانی حقوق اور خواتین کے تعلق سے پوری طرح تاریک ہے، اسلامی جمہوریہ ایران میں فتنہ انگیزی کی ناکام کوشش کرتے ہوئے ایک غیر اہم سیاسی بیان جاری کیا اور تکراری پابندیوں کا اعادہ کیا جن کی ناکامی ثابت ہوچکی ہے۔
آج ایران میں دہشت گردی کے خلاف مہم کا قومی د ن ہے اور دنیا میں ایسے بہت کم ممالک ہوں گے جن کے حکام اور عوام کی ایک بڑی تعداد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھی ہو۔
ترجمان وزارت خارجہ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا: ایران کے خلاف امریکہ و برطانیہ کی طرف سے کی جانے والی 19 اگست کی بغاوت کی سالگرہ گزری ہے جو رہبر انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان تصادم کا آغاز تھا۔
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے 19 اگست سن 1953 میں ایران میں شرمناک بغاوت کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے: 70 برس قبل، ایران میں ایک قومی حکومت کو امریکہ و برطانیہ کی حمایت سے ہونے والی بغاوت کے ذریعے ختم کر دیا گيا تھا۔
حالیہ مہینوں میں شام میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں پائیداری و مکمل امن کے قیام کو روکنے کے لئے دہشت گردوں کی ہر طرح سے مدد جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ تجویز پر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے پیر 31 جولائی کو وزرائے خارجہ کا آن لائن اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی نظر میں ڈنمارک کی حکومت اسلامی مقدسات کی توہین کو روکنے اور ذمہ داروں کو سزا دینے کے سلسلے میں جوابدہ ہے اور عالم اسلام، اس سلسلے میں ڈنماک کی حکومت کے اقدامات کا منتظر ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے: خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے غاصب صیہونی حکومت کے وزير اعظم کے دل میں بیٹری لگا دی ہے۔
ناصر کنعانی نے روس کو ڈرون طیاروں کی فروخت کے الزام کو ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنےکا بہانہ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران متعدد بار سرکاری سطح پر یورپی یونین کے اس بے بنیاد دعوے کی تردید کر چکا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مذکورہ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ "دنیا کو آج جہاں بھر میں خاص طور پر فلسطین میں نسل پرستی کے خلاف لڑنے اور اسے ختم کرنے کے لئے نیلسن منڈیلا کے روشن افکار کی ضرورت ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا: غاصب و جرائم پیشہ صیہونیوں نے برسوں سے یہ کوشش کی ہے کہ اپنی ناجائز حکومت کو، مغربی ایشیا کی سب سے بڑی جمہوری حکومت ظاہر کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اچھے پڑوس اور باہمی احترام کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے، علاقے میں پائيداری اور ترقی کو تمام علاقائي ملکوں کی اجتماعی ذمہ داری سمجھتا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا: یورپی ملکوں کو الزام تراشی کے بجائے اپنی کوتاہیوں کا جواب دینا چاہیے اور انہیں جان لینا چاہیے کہ ایران ، مناسب ، متوازن اور سنجیدہ رد عمل کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔
کنعانی نے کہا کہ دنیا میں اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کا دم بھرنے والے فرانس نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ بے گناہ جوان کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد مظاہرین کے ساتھ پرتشدد کاروائیوں پر فرانس کو جواب دینا پڑے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یونان کی ساحل کے نزدیک سینکڑوں پناہ گزینوں کے ساتھ ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے جس میں عورتوں اور بچوں سمیت سینکڑوں تارکین وطن سمندر میں غرق ہوگئے۔
یہ بات ناصر کنعانی نے یوکرین کے جنوبی میں کاخووکا ڈیم کی تباہی کے المناک واقعے کے ردعمل میں کہی۔انہوں نے اس خوفناک واقعے کے انسانی، ماحولیاتی اور اقتصادی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں برکس اجلاس میں وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی موجودگی اور تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کثیرالجہتی کو فروغ دینے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار میں اضافہ ہوگا۔