ایران کے شہر آران و بیدگل میں اسلامک کونسل کے سربراہ کی فرانسیسی میگزین ی مذمت
اسی سلسلے میں، میں آران اور بیدگل شہر کی اسلامی کونسل کے اراکین کی جانب سے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے تشیع جہان اور عالم اسلام کی دینی و سیاسی مرجعیت کے توہین آمیز اور غیر مہذب اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔
شیئرینگ :
ایران کے شہر آران و بیدگل میں اسلامک کونسل کے سربراہ حسین ناظمی نے فرانسیسی میگزین کی طرف سے شیعہ مراجع کرام کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کے بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
ایک بار پھر، بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو، جو اس سے قبل بھی اسلامی مقدسات پر کیچڑ اچھالنے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرنے کے حوالے سے شرمناک ریکارڈ رکھتا ہے، اس بار بھی مغرب کے مفادات کی خاطر اور بظاہر آزادیٔ اظہار کے نام پر طنز و تمسخر کے ساتھ عالم اسلام اور شیعوں کی مقدسات اور مرجعیت کی توہین کا مرتکب ہوا ہے۔
یہ بات کسی بھی ذی شعور انسان سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ شیطانی طاقتیں اور اخلاق سے عاری یہ افراد کہ جن کا اخلاقیات سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے، انقلاب اسلامی کے خلاف اپنی برسوں کی دشمنی کے نتیجے میں ناکام ہونے کے بعد ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہے ہیں۔
جیسا کہ قرآن کریم نے ان کے آباء و سلف اور ان کے پیشروؤں کے بارے میں فرمایا: یَا حَسْرَةً عَلَی الْعِبَادِ ۚ مَا یَأْتِیهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا کَانُوا بِهِ یَسْتَهْزِئُونَ یعنی "افسوس ہے (ایسے) بندوں پر کہ جب بھی ان کے پاس کوئی رسول آتا ہے تو یہ اس کا مذاق اڑاتے ہیں"۔
اسی سلسلے میں، میں آران اور بیدگل شہر کی اسلامی کونسل کے اراکین کی جانب سے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے تشیع جہان اور عالم اسلام کی دینی و سیاسی مرجعیت کے توہین آمیز اور غیر مہذب اقدام کی مذمت کرتا ہوں اور مرجعیت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے باقی تمام عقیدت مندوں کی طرح ان خبیث صفت افراد کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ "کبھی بھی شکست خوردہ کے سورج پر خاک چھڑکنے سے اس کی روشنی میں کوئی کمی نہیں آتی"۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...