تاریخ شائع کریں2023 10 February گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 583566

تھائی لینڈ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر ایرانی قوم کو مبارکباد

تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ  'ڈان پرامودیوانی' اور ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر سیالٹو نے الگ الگ پیغامات میں انقلاب اسلامی کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تھائی لینڈ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر ایرانی قوم کو مبارکباد
 تھائی لینڈ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ نے نے الگ الگ پیغامات میں انقلاب اسلامی کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ  'ڈان پرامودیوانی' اور ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر سیالٹو نے الگ الگ پیغامات میں انقلاب اسلامی کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ  'ڈان پرامودیوانی'نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو اپنے بھیجے گئے ایک پیغام میں ایرانی اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

اس پیغام میں تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد اور خوشحالی کے مقصد سے تمام شعبوں میں موجودہ قریبی اور دوستانہ تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے عزم پر بھی زور دیا۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ  ایران کے قومی دن کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گزشتہ سال کے دوران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قیام کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی، ثقافتی اور تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcce1qpe2bq4p8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ