شام کے صدر بشار اسد جو کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے حلب شہر گئے ہیں، نے عراق کی الحشد الشعبی کے سربراہ ابو فدک المحمدوی سے ملاقات کی۔
شیئرینگ :
خبر رساں ذرائع نے حلب میں الحشد الشعبی کے چیف آف اسٹاف سے بشار اسد کی ملاقات کی اطلاع دی۔
شام کے صدر بشار اسد جو کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے حلب شہر گئے ہیں، نے عراق کی الحشد الشعبی کے سربراہ ابو فدک المحمدوی سے ملاقات کی۔
المحمدوی عراقی امدادی ٹیم کے سربراہ کے طور پر شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں گئے ہیں۔
بشار الاسد نے اپنی اہلیہ کے ساتھ حلب کے ایک اسپتال کا دورہ کیا۔
پیر کی صبح ایک بڑے زلزلے نے جنوبی ترکی اور شمالی شام کو ہلا کر رکھ دیا۔ صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے اس زلزلے کے دوران کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، ریسکیو اور سرچ ٹیمیں اب بھی ملبہ ہٹانے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
ترکی میں پہلے زلزلے کے بعد سے اب تک 1117 آفٹر شاکس آچکے ہیں۔
اس زلزلے کے بعد اردگان نے ترکی میں ایک ہفتے کے عوامی سوگ کا اعلان کیا تھا۔
دنیا کے کئی ممالک نے ترکی اور شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...